Free Web Hosting Provider - Web Hosting - E-commerce - High Speed Internet - Free Web Page
Search the Web

 بانی خاکسارتحریک کو ہم سے بچھڑے 45سال گزار گئے
   
Thu, August   27, 2009      
 
تازہ خبریں  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
  خاص رپوٹس:       ہر لحاظ سے خاص دلچسپ اور منفرد  
بانی خاکسارتحریک کو ہم سے بچھڑے 45سال گزار گئے 
  Updated :  8/27/2008 9:58:21 AM


برصغیر پاک و ہند میں اپنے دور کے ذہین ترین طالبعلم ، مذہبی اسکالر اورخاکسار تحریک کے بانی علامہ عنایت اللہ خان مشرقی کو ہم سے بچھڑے آج پینتالیس سال بیت چکے ہیں۔علامہ مشرقی پچیس اگست اٹھارہ سو اٹھاسی کو امرتسر میں پیدا ہوئے آپ کے والد خان عطاء محمد خان کے سر سید احمد خان،جمال الدین افغانی،شبلی نعمانی اور مرزا غالب سمیت اہم شخصیات سے گہرے مراسم تھے۔

مولانا ابو الکلام آزاد انہی کے رسالے وکیل میں شبلی کی سفارش پر مدیر مقرر ہوئے تھے۔ اسی اعلیٰ تعیمی،ادبی اور مذہبی ماحول میں مشرقی نے پرورش پائی۔انیس سال کی عمر میں پنجاب یونیورسٹی میں تمام سابق ریکارڈ توڑتے ہوئے اول پوزیشن کے ساتھ ریاضی کی ماسٹر ڈگری حاصل کی۔اعلٰی تعلیم کے لئے برطانیہ چلے گئے اور کئی امتیازی وظائف حاصل کئے۔انیس سو بارہ میں واپس آئے تو ریاست علوار کے راجہ نے وزارت اعظمیٰ کی پیشکش کی جسے ٹھکرا کر درس وتدریس کو ترجیح دی۔پچیس سال کی عمر میں اسلامیہ کالج پشاور کے وائس پرنسپل اور انیس سو سترہ میں پرنسپل بنا دئیے گئے۔

اکتوبر انیس سو سترہ میں علامہ مشرقی انگریز کے ہندوستان میں پہلے مسلمان اور کم عمر ترین نائب وزیر تعلیم بنے۔بتیس سال کی عمر میں مشرقی کو افغانستا ن میں سفیر کا عہدہ اور سر کاخطاب پیش کیا گیا ،علامہ مشرقی نے یہ دونوں اعزاز ٹھکرادئیے۔انیس سو چوبیس میں علامہ نے قرآن پاک کی سائنسی تشریح وتوضیح کی جسے نوبل پرائز کے لیے منتخب کیا گیا لیکن مشرقی نے یہ مشروط انعام لینے سے بھی انکار کردیا۔انیس سو تیس میں مشرقی نے برٹش انڈیا کی ملازمت ترک کرکے خاکسارتحریک کی بنیاد ڈالی اور انگریز سے آزادی کے لیے سرگرم ہوگئے۔

آزادی اور قانون وآئین کی بالادستی کے لیے آپ کی یہ جدوجہد تاعمر جاری رہی۔انہوں نے متعدد مرتبہ اہل خانہ سمیت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔یہ تاریخ ساز شخصیت ستائیس اگست انیس سو تریسٹھ کو کینسر میں مبتلا ہو کر لاہور میں ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی۔
___________________________________________________________

 
 
 
 
 
 

  
   نام
  
    شہر
  
   ای میل
  
   تبصرے
  
 

مزید خبریں

مضامین کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن ہو گیا   
خلائی شٹل ڈسکوری کی روانگی معطل   
دنیا کا سب سے بڑا کاغذی ڈائنوسار تیار   
خراب موسم کے باعث ڈسکوری کی روانگی ملتوی   
جناح اکھنڈ بھارت کے حامی تھے، آر ایس ایس   
معمر قذافی کا نیویارک میں قیامشہریوں کو ناپسند   
اقبال جرم کیلئے خالد شیخ کو بچے قتل کرنے کی دھمکی   
امریکی خلائی شٹل آج روانہ ہوگی   
احمد فراز کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا   
چین: پانڈا کی شکل کے کھلونے بچوں اور بڑوں میں مقبول   
اوبامافیملی تعطیلات گزارنے مارتھاز وائن یارڈ پہنچ گئی   
بھارت: بچے ٹائر کی کشتی سے دریا پار کرنے پر مجبور   
جاپان: اہم سیاسی رہنماؤں کے ماسک مقبولیت حاصل کرگئے   
ترکی، مرغیوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق   
صدر اوباما پر امریکی عوام کے اعتماد میں کمی   
اے ٹی ایم پر بیٹھے سانپ نے لوگوں کو پریشان کردیا   
بنگلہ دیش،مگر مچھوں کی افزائش کیلئے فارم قائم   
عرب ممالک اور ایران میں آج پہلا روزہ ہے   
کرناٹک : خواتین پر برقعے پہن کر کلاسیں لینے پر پابندی   
گجرات کے عوام کا جسونت سنگھ سے معافی کا مطالبہ   
لندن: جیولری کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار   
کھلے سمندر میں سودن تک مہم جوئی   
چین ،مصنوعی طریقے سے پانڈا کے جڑواں بچوں کی پیدائش   
گجرات میں جسونت سنگھ کی کتاب پر پابندی عائد   
جرمن چانسلر دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں سرفہرست   
افغان جنگ امریکا کے لئے قیمتی نہیں،امریکی عوام   
برج دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت   
ماسکو: روس میں خلائی و فضائی نمائش   
اسامہ کا ڈرائیور یمن میں ٹیکسی چلانے لگا   
سعودی عرب،دور بین سے چاند دیکھنے کی اجازت   
اٹلی،چودہ کروڑ یورو کی لاٹری،دنیا بھر سے لوگوں کی آمد   
انسانی خدمت و امدادی کارکنوں کا دن آج منایا جا رہا ہے   
کویت:شامیانے میں آگ دولہا کی سابق بیوی نے لگوائی   
سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کا ایک سال مکمل   
اٹلی: شادی کی تقاریب میں اب کتے بھی شرکت کرنے لگے   
تاج محل کے قریب گیس سیلنڈر استعمال کرنے پر پابندی   
بھارت: چھاؤنی میں تباہی مچانے والا ہاتھی ہلاک   
تھائی لینڈ، ہاتھی کے معذور بچے کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی   
نیویارک, پاکستانی طالبعلم کروڑ پتی بن گیا   
بھارت میں جنم اشٹمی کی تقریبات   
وڈ اسٹاک فیسٹیول،40 سال پرانا گیت دوبارہ پیش ہوگا   
چین : موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 60 کروڑ ہوگئی   
کیلیفورنیا:بھوکاریچھ جنگل سےنکل کررہائشی علاقےمیں داخل ہوگیا   
عراق ، دہری شہریت پر پابندی‘ آدھی کابینہ فارغ ہو جائے گی   
کل قوم 63 واں جشن آزادی منائے گی   
اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ،بھارت واچ لسٹ میں شامل   
پھلوں کا جوس پھل کھانے کی نسبت زیادہ بہترہے، تحقیق   
پاکستان کے79فیصد لوگ گرمیوں میں لسی پینا پسند کرتے ہیں، سروے   
غصے کی وجہ سے عارضہ قلب لاحق ہو سکتا ہے، طبی ماہرین   
صبح کے وقت دلیے کا ناشتہ بہترین غذا ہے ،طبی ماہرین   
    


 
Copyright © ARY OneWorld
All right reseved. Reproduction or misrepresentation of material avalible on this
website in any form is infriingement of copyright and is strictly prohibited.